اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدرمملکت عارف علوی نے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کےیوم پیدائش کےموقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ برصغیرکےمسلمانوں کیلئےالگ وطن حاصل کرنے پرقائداعظم کوخراج تحسین پیش کرتےہیں، ایسی ریاست کی تعمیرچاہتےہیں جہاں تمام شہریوں کوترقی کےیکساں مواقع میسرہوں۔
ڈاکٹر عارف علوی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان کوخوشحال بنانےکیلئے آج قائداعظم کےنظریات پرعمل کرنےکاعہدکرتےہیں، قائداعظم پاکستان میں اقلیتوں کےحقوق کےبڑےحامی تھے۔ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے صدر مملکت نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکےعوام 7دہائیوں سےریاستی دہشتگردی کاشکارہیں، بھارت نےایک سال سےزائدعرصے سے وادی میں مکمل لاک ڈاؤن کررکھاہے۔
دوسری جانب گورنر پنجاب چودھری محمد سرورنے بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر اپنے ویڈ یو پیغام میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو حکومت کیساتھ ملکر چلنے کی دعوت دی، انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایک پیج پر آنا چاہیے ۔ ملک دشمنوں کے سہولت کاروں کو بھی ہر صورت ناکام بنایا جائیگا ۔ ملک دشمن طاقتوں کو متفقہ پیغام جانا چاہیے ہم سب ایک ہیں ۔
چوہدری سرورنے مزید کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کیخلاف اپنی سازش میں کامیاب نہیں ہوسکتی ۔22کروڑ پاکستانی ملکی دفاع کے تحفظ کیلئے افواج پاکستان کیساتھ ہے ۔ ملکی سالمیت کے تحفظ کیلئے قائد کے افکار اتحاد، ایمان اور تنظیم پرعمل کر نا اور اپنی صفوں میں اتحاد اور فروعی اختلافات کو پس پشت ڈالناہو گا۔