خان پور: ایل پی جی ٹینکر اور موٹرسائیکل میں تصادم، 2 افراد جھلس کر جاں بحق

Published On 28 December,2020 03:50 pm

خان پور: (دنیا نیوز) قومی شاہراہ فتح پور کمال کے قریب ایل پی جی ٹینکر اور موٹرسائیکل میں تصادم کے بعد ٹینکر میں آگ لگ گئی، حادثہ میں دو افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

 

حادثہ خان پور فتح پور کمال کے قریب پیش آیا جہاں قومی شاہراہ پر ایل پی جی ٹینکر اور موٹرسائیکل میں تصادم کے بعد ٹائر پھٹنے سے ایل پی جی ٹینکر میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار 2 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر ملحقہ علاقے کی ناکہ بندی کر دی جبکہ دونوں اطراف کی ٹریفک کو ہر قسم کی آمد ورفت کے لیے معطل کر دیا ہے، ریسکیو نے آگ پر قابو پالیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت 22 سالہ اختر اور 5 سالہ رمشہ کے نام سے ہوئی ہے جو فتح پور کے رہائشی تھے۔