لاہور: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپٹ پی ڈی ایم ٹولہ سیاہ کرتوتوں سے اپنے منہ پر کالک مل رہا، اب ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اپوزیشن کو اپنی کرپشن کا حساب دینا ہوگا، فضل الرحمان پاکستان کے قیام اور استحکام دونوں کے مخالف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹوں، بدعنوانوں کی چیخ و پکار کی پرواہ کئے بغیر تحریک انصاف حکومت عوامی خدمت اور ترقی کا سفر جاری رکھے گی، حکومت تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے مگر کرپشن کے آقاؤں اور ان کی اولادوں کو قانون سے پنجہ آزمائی مہنگی پڑے گی۔