کراچی: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی سندھ میں بڑی تبدیلی، اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کو اپوزیشن لیڈر بنائے جانے کا امکان ہے۔
غیر اطمینان بخش کارکردگی، کراچی میں گیس قلت پر وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کے خلاف بیان، دیگر اراکین سندھ اسمبلی کی فردوس شمیم نقوی کے رویے کی شکایات پر پی ٹی آئی مرکزی قیادت نے ان سے استعفی طلب کیا۔
گذشتہ سال ستمبر میں بھی فردوس شمیم سے استعفی طلب کیاگیا تھا تاہم انکی معذرت کے بعد استعفی قبول نہیں کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا امکان ہے، جس کے لیےانہیں سندھ میں سیاسی حریف پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کے لیے کام کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں ہیں۔
پی ٹی آئی چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے فردوس شمیم نقوی کو سندھ افئیرز کے لیے وزیر اعظم کے فوکل پرسن بننے کی بھی پیشکش کی ہے۔