ملائیشیا میں ضبط شدہ پی آئی اے طیارے کے 118 مسافر وطن واپس پہنچ گئے

ملائیشیا میں ضبط شدہ پی آئی اے طیارے کے 118 مسافر وطن واپس پہنچ گئے

ترجمان پی آئی اے کے مطابق 118 مسافر آج نجی ائیرلائن کے ذریعے براستہ دبئی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، پرواز پاکستانی وقت کے مطابق دبئی سے شام 7 بج کر 36 منٹ پر روانہ ہوئی، نجی ائیرلائن مسافروں کا سامان دبئی ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ آئی، پریشان مسافروں نے ایئرپورٹ پر کااحتجاج کیا ہے۔دوسری جانب 54 مسافربراستہ دوحہ اسلام آباد پہنچے ہیں۔