پی آئی اے کا سعودی فضائی آپریشن کیلئے سوئس پورٹ ہینڈلنگ ایجنٹ مقرر

Published On 22 March,2022 06:53 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے سعودی عرب فضائی آپریشن کیلئے سوئس پورٹ کو ہینڈلنگ ایجنٹ مقرر کر دیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئرپورٹ سروسز کے شعبے کے معروف نام سوئس پورٹ اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔ معاہدے پر سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک اور سوئس پورٹ کے ریجنل ڈائریکٹر نے دستخط کئے، تقریب سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ سی ای او پی آئی اے نے ریاض میں پی آئی اے کے نئے دفتر کا بھی افتتاح کیا، جدید سہولیات سے آراستہ دفتر پی آئی اے کے مہمانوں کو بہتر سہولیات فراہم کرے گا۔
 

Advertisement