کراچی(اسلم خان سے) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی آسٹریلیا کیلئے روانہ ہونے والی پہلی براہ راست پرواز موخر کر دی گئی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پہلی براہ راست پرواز 22 اپریل کو لاہور سے سڈنی روانہ ہونی تھی، آخری موقع پر آسٹریلوی وزارت داخلہ نے لاہور، کراچی ایئرپورٹ کی سکیورٹی صورتحال کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔
آسٹریلوی وزارت داخلہ کی جانب سے پی آئی اے کو پرواز موخر کرنے کی ہدایت کی گئی۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے جائزہ مکمل ہونے تک پہلی دو پروازیں موخر کررہا ہے، پاکستانی سکیورٹی صورتحال اور ایئر پورٹس نظام کا ازسر نو جائزہ لینے کے تناظر میں فیصلہ کیا گیا۔
پی آئی اے اور پاکستانی سفارت خانہ آسٹریلوی حکام سے رابطے میں ہے، پہلی دو پروازوں کے مسافروں کو کال سینٹر کے ذریعے مطلع کیا جارہا ہے۔