کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سمیت سندھ بھر میں متنازع مردم شماری کی منظوری کے خلاف پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے آج کراچی میں احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہے۔
متنازع مردم شُماری کی منظوری کے خلاف شاہراہ فیصل نرسری بس اسٹاپ سے شروع ہونے والی احتجاجی ریلی پریس کلب پر اختتام پذیر ہو گی۔ کراچی سمیت سندھ بھر سے کارکنان ریلی میں شرکت کر رہے ہیں۔
ریلی سے پی ایس پی چیئرمین مصطفی کمال، پارٹی صدر انیس قائم خانی اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔