مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے پرچم لہرا دیئے گئے، بھارتی فوج کے گھر گھر چھاپے

مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے پرچم لہرا دیئے گئے، بھارتی فوج کے گھر گھر چھاپے

سری نگر کے مرکزی دروازے سمیت مقامات پر بھارتی فوج کی موجودگی کے باوجود دلیر کشمیریوں نے پاکستانی پرچم لگا دیئے۔ کشمیریوں کی پاکستان سے محبت کے اظہار پر بھارتی فوج آگ بگولا ہوگئی اور گھر گھر چھاپے مارے۔

حریت رہنما جاوید احمد میر کو میٹنگ کے دوران ان کے آفس سے گرفتار کر لیا گیا۔ غاصب فوج نے حریت رہنماؤں اور سماجی کارکنوں کی رہائش گاہوں پر چھاپوں کے دوران چادر چاردیواری کو بھی پامال کیا جس پر کشمیریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔