برطانوی عدالت کا پاکستانی بزنس مین عارف نقوی کو امریکا کے حوالے کرنے کا حکم

Published On 28 January,2021 05:07 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی عدالت نے پاکستانی بزنس مین عارف نقوی کو امریکا کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ لندن کی ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ نے امریکا کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

پاکستانی بزنس مین عارف نقوی پر امریکا میں جعلسازی اور منی لانڈرنگ کے سنگین الزامات ہیں۔ عارف نقوی کے وکلا نے فیصلے کیخلاف لندن ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکہ نے عارف نقوی کی حوالگی کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ خیال رہے کہ پاکستانی بزنس مین عارف نقوی پر منی لانڈرنگ کرنے کا الزام ہے۔ ان پر کم وبیش 16 الزامات عائد کئے گئے ہیں

یاد رہے کہ 2019ء میں یو اے ای کی فرم ابراج کیپیٹل لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو عارف نقوی کو سرمایہ کاروں سے فراڈ کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔
 

Advertisement