کورونا وائرس میں کمی، سندھ میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کے لئے اوقات کار کی پابندی ختم

Published On 28 January,2021 10:00 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے کورونا وائرس کیسز میں کمی کے بعد ہوٹلز اور ریسٹورینٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کے لئے اوقات کار کی پابندی ختم کر دی ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ ہوٹلز اور ریسٹورینٹس بلا تعطل آؤٹ ڈور ڈائننگ سروس بھی کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر اس سے قبل سندھ حکومت نے آؤٹ ڈور ڈائننگ کے لئے رات دس بجے تک کا وقت مقرر کیا تھا۔

سندھ حکومت کی جانب سے یہ پابندی گزشتہ سال 12 دسمبر 2020ء سے لاگو تھی۔ تاہم پارسل اور ہوم ڈیلیوری کیلئے رات ایک بجے تک ہوٹل اور ریسٹورنٹس کھلے رکھنے کی اجازت تھی۔

 

Advertisement