کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے بلوچستان کے علاقے تربت اور شارجہ کے لئے دوطرفہ پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تربت کے شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے، پی آئی اے نے تربت اور شارجہ کے لئے دوطرفہ پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، تربت سے شارجہ کے لئے پروازیں 6 فروری سے شروع کی جائیں۔
پی آئی اے انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ہفتے میں دو پروازیں آپریٹ ہو نگی، پروازیں شروع ہونے سے تربت کے شہریوں کو سفری سہولت میسر ہوگی، پی آئی اے شارجہ کے لئے اے ٹی آر طیارے آپریٹ کر ے گی۔