لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کی فضاؤں میں اڑن طشتری جیسی چیز نظر آںے کے بعد پی آئی اے اور سول ایوی ایشن حکام نے ویڈیو پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ یہ چیز ساہیوال اور رحیم یارخان کے درمیان فضا میں دیکھی گئی تھی۔
پی آئی اے ترجمان عبداللہ خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 23 جنوری کو لاہور سے کراچی جانے والی پرواز کے پائلٹ نے آسمان پر کوئی مشکوک چیز دیکھی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہزاروں فٹ کی بلندی پر کیا چیز تھی؟ کپتان کو سمجھ نہیں آئی۔ تاہم کپتان نے اس کی ویڈیو بنا لی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ وہ اڑن طشتری ہی تھی؟ کپتان نے ویڈیو جمع کروا دی ہے، اس کی مزید تفصیل جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔