سعودی عرب نے بین الاقوامی فضائی آپریشن بحال کر دیا

Published On 03 January,2021 01:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے بین الاقوامی فضائی آپریشن بحال کر دیا، زمینی اورسمندری راستے بھی کھولنے کا اعلان کیا ہے۔۔

سعودی عرب نے کورونا کی نئی قسم کے بعد 20 دسمبر سے پابندی عائد کی تھی۔ سعودی حکومت کے مذکورہ فیصلے کے بعد پی آئی اے نے بھی سعودی عرب کے لیے آپریشن بحال کردیا، آج سے تمام پی آئی اے پروازوں پر مسافر سعودیہ عرب جا سکیں گے ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سے قبل مسافر صرف سعودیہ عرب سے پاکستان آ سکتے تھے ، پروازوں پر نئی بکنگ اور پرانی بکنگ فعال کروانے کیلئے مسافر کال سینٹر یا دفاتر سے فوری رابطہ کریں اور کورونا پی سی آر ٹسٹک سفر سے قبل لازمی کروائیں۔
 

Advertisement