سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شیدید جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شیدید جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزے کی شدت 4 اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد سمیت وادی نیلم، جہلم ویلی، باغ حویلی راولا کوٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلہ کا مرکز تاجکستان کےعلاقے کھورگ میں تھا۔

اس سے قبل سال 2020ء کے آخری روز یعینی 31 دسمبر کو اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔ زلزلے کا مرکز دیر کے مشرق میں 25 کلومیٹر تھا اورزیرزمین گہرائی 30 کلومیٹر تھی۔