پی آئی اے کا ملائشیا میں روکا گیا طیارہ کوالالمپور سے اسلام آباد کیلئے روانہ

Published On 29 January,2021 01:28 pm

کوالالمپور: (دنیا نیوز) ملائشیا نے پی آئی اے کے روکے گئے بوئنگ 777 طیارے کو واپسی کی اجازت دے دی جس کے بعد طیارہ اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ طیارہ آج سہ پہر 4 بجے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے گا، بوئنگ 777 کو 2 دن پہلے پی آئی اے کے حوالے کیا گیا تھا، کلیئرنس ملنے پر پی آئی اے عملہ جہاز واپس لانے کیلئے اسی روز ملائشیا پہنچ گیا تھا۔

ملائشین حکام نے طیارے کو 2ہفتے قبل لیز کے واجبات ادا نہ کرنے کے سبب ضبط کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق لیز کی رقم تقریبا 14 ملین ڈالر ہے۔ دوسری جانب پی آئی اے کی جانب سے یہ ردعمل سامنے آیا تھا کہ معاملہ برطانوی عدالت میں زیر سماعت ہے،طیارے کو قبضے میں لینا ناقابل قبول اقدام ہے۔

 

 

  

Advertisement