ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق پر کرپشن ثابت، بارہ سال قید کی سزا

Last Updated On 28 July,2020 08:32 pm

کوالالپمور: (دنیا نیوز) ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق پر کرپشن ثابت ہو گئی ہے، عدالت نے انھیں بارہ سال قید کی سزا سناتے ہوئے ان پر 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

تفصیل کے مطابق ملائیشیا کی تاریخ کی بدترین کرپشن ثابت ہو گئی ہے۔ عدالت نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو بارہ سال قید کی سزا سنا دی، ان پر جج نے 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

ملائیشیا کی تاریخ میں پہلی بار کسی رہنما کو کرپشن کے الزام میں سزا ہوئی ہے۔ سابق وزیراعظم نجیب رزاق نے سرکاری کمپنی ون ملائیشیا ڈویلپمنٹ برہاد میں اربوں ڈالر کی خورد برد کی تھی۔

عدالت میں سابق وزیراعظم پر کرپشن کے ساتوں الزامات ثابت ہو گئے۔ ان پر منی لانڈرنگ اور سرکاری خزانہ سے فنڈز ذاتی اکاؤنٹس میں منتقل کرنے کا الزام تھا۔

ملائیشیا کی عدالت نے نجیب رزاق کو دو الزامات میں 10، 10 سال کی سزا جبکہ ایک الزام میں 12 سال قید کی سزا سنائی۔ تاہم جج نے تینوں سزاؤں پر ایک ساتھ عمل کا حکم دیا جس کے تحت سابق وزیر اعظم صرف بارہ سال قید کاٹیں گے۔

 

Advertisement