ملائشیا نے تیزی سے پھیلتے کورونا کے سبب بھارتی شہریوں پر پابندی لگا دی

ملائشیا نے تیزی سے پھیلتے کورونا کے سبب بھارتی شہریوں پر پابندی لگا دی

ملائیشیا کے سینئر وزیر داتک سری یعقوب کا کہنا ہے کہ پابندی کا فیصلہ کابینہ کے خصوصی اجلاس میں بھارت میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کے تناظر میں کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملائیشیا میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے ضروری ہے کہ بھارت سمیت انڈونیشیا اور فلپائن کے شہریوں کو ملائیشیا میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔

سینئر وزیرکے مطابق پابندی کا اطلاق رواں ماہ کی سات تاریخ سے بھارت، انڈونیشیا اور فلپائن کے ان شہریوں پر ہو گا جو ملائیشیا میں رہائش کے طویل المدتی اجازت نامے رکھتے ہیں۔