پرائمری، مڈل سکول اور یونیورسٹیاں یکم فروری سے کھل جائیں گی: شفقت محمود

Published On 30 January,2021 10:55 am

سکھر: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پرائمری، مڈل سکول اور یونیورسٹیاں یکم فروری سے کھل جائیں گی، کورونا کی وجہ سے تعلیم کا بہت نقصان ہوا، لوٹ مار کا دور ختم ہوچکا، ابھی احتساب ہونا باقی ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ہمارا اپنا صوبہ ہے، وزیر اعظم کا کہنے کا مقصد تھا کہ سندھ میں ہماری حکومت نہیں، ہم سندھ سے محبت اور پیار کرتے ہیں، میں خود تین روز سے سندھ کے دورے پر ہوں، سندھ کی تاریخ اور ورثہ قابل دید ہے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرپشن ہمیشہ عروج پر رہی، اس کی وجہ لیڈران کا ذاتی مفادات اور لوٹ مار ہے، اب ملک میں ایسا وزیر اعظم ہے جس پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔
 

Advertisement