کورونا وائرس سے محفوظ رہ جانے والے ممالک

Published On 28 January,2021 04:27 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پوری دنیا کورونا کی عالمی وبا کا شکار ہے۔ ایک سال سے زائد عرصے سے کرہ ارض کی آبادی اور مہلک وبا کے رحم وکرم پرہے مگر کچھ خوش قسمت ممالک ایسے بھی ہیں جہاں ابھی تک وبا نہیں پہنچی ہے اور تباہ کاریوں سے کافی حد تک محفوظ ہیں۔ ان ممالک میں بعض ایسے بھی ہیں جہاں 'Covid-19' کا کوئی ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا۔ ان ممالک کی تعداد 11 بتائی جاتی ہے۔

ترکمانستان کے سوال باقی تمام خطے بحر الکاہل کے جزائر پر مشتمل ہیں جو باقی دنیا سے بالکل الگ تھلگ اور کٹے ہوئے ہیں۔ انہوں‌نے بروقت اپنے دروازے وبال کے لیے بند کردیئے اور بین الاقوامی زائرین اور سیاحوں کو اپنے ہاں آنے سے روک دیا۔ اگر ان کے ہاں آیا بھی تو اسے صحت کی کڑی شرائط اور ایس اوپیز کے عمل سے گذرنا پڑا۔

 ڈیلی سٹار  نے کورونا سے محفوظ رہنے والے ان خطوں اور ممالک کی تفصیل بیان کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کورونا سے محفوظ رہنے والے خطوں میں زندگی معمول کے مطابق چل رہی ہے۔ یہاں پر نہ تو لوگ ماسک پہنتے ہیں اور نہ انہیں سماجی فاصلے کی کوئی پرواہ ہے۔ کورونا وبا سے اب تک بچے رہنے والے خطے درج ذیل ہیں:

ترکمانستان

وسطی ایشیائی ریاست ترکمانستان کی آبادی 50 لاکھ ہے۔ ترکمان حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ملک میں کورونا وبا نہیں پھیلی تاہم حکومت کے اس دعوے کو شک وشبے کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔

جزائر کوک "The Cook Islands"

جزائرکوک بحر الکاہل کے جزائر میں شامل جزیروں کا ایک مجموعہ ہے۔ ان کی آبادی 17 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔ ان میں جزير  Rarotonga  میں سکول بند کیے گئے تھے۔ یہ سب سے گنجان آباد جزیرہ ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں کو سماجی دوری اختیار کرنے کا بھی مشورہ دیا مگر چند ہفتوں کے بعد یہاں پر زندگی معمول پرآگئی تھی۔

ٹوالو Tuvalu 

اس جزیرے کی آبادی 11500 ہے۔ وبا کے ابتدائی دنوں میں یہاں کی حکومت نے بھی دو ہفتے کا لاک ڈئون لگایا ،مگر یہاں پر کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آہا۔

ٹونگا  Tonga 

ٹونگا جزیرے کی آبادی 10 ہزار 400 افراد پر مشتمل ہے۔ شروع میں اس جزیرے کی انتظامیہ نے سیاحتی کشتیوں کو روک دیا اور عالمی سفر پرپابندی عاید کردی تھی۔

جزائر پیٹکیرینز  Pitcairn Islands 

اس جزیرے کی آبادی کل 50 افراد پر مشتمل ہے۔ یہ لوگ HMS Bounty باغی خاندان کی اولاد ہیں جو 1789ء میں یہاں پہنچے۔ یہاں بھی کوڈ 19 کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

پالائو Palau

پالائو جزائر کی آدی 17900 افراد پر مشتمل ہے۔ یہ ملک کے 300 چھوٹے چھوٹے جزائر پر مشتمل ہیں۔ بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کو قرنطینہ میں رکھا جاتا رہا ہے مگر یہاں پر کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

نیوی Niue 

اس جزیرے کی آبادی 1624 افراد پر مشتمل ہے۔ یہاں کے زیادہ تر لوگ نیوزلینڈ سے یہاں آکر آباد ہوئے ہیں۔ یہاں کی کل آبادی لندن کی کل آبادی کا چھٹا حصہ ہے اور یہ علاقہ بھی کرونا سے محفوظ رہا ہے۔

نارو Nauru

نارو کے علاقے کی آبادی 12 ہزار 700 ہے۔ یہ علاقہ بھی  COVID-19  سے محفوظ رہا ہے۔ اگرچہ اس کا شمار دنیا کے غریب ترین جزائر میں ہوتا ہے۔ یہاں پر زیادہ تر لوگ دنیا کے بھر سے آئے غیرقانونی تارکین وطن ہیں۔

کیریباٹی  Kiribati 

کیریباٹی کی آبادی 11 ہزار 600 نفوس پر مشتمل ہے۔ یہ ایک چھوٹ ملک ہے اور یہاں پر فضائی سروس بہت کم اتی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں دوسرے خطوں اور ممالک سے بہت کم لوگ آتے ہیں۔

توکیلائو Tokelau 

توکیلائو کی آبادی 1411 افراد پر مشتمل ہے۔ یہ ہوائی اور نیوزی لینڈ کے درمیان واقع ہے۔ یہ بھی کویڈ 19 سے محفوظ ہے۔

ميكرونيزيا Micronesia

میکرونیزیا کی آبادی 1 لاکھ 12 ہزار افراد پر مشتمل ہے۔ شرو ع میں‌یہاں کی حکومت نے 600 جزائر میں فضائی سروس بند کردی اور سمندری حدود بھی سیل کردی تھیں مگر بعد میں فضائی اور سمندری حدود کھول دی گئیں۔ تاہم احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد آج بھی جاری ہے مگر کرونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

Advertisement