نیو یارک: (دنیا نیوز) امریکی ویکسین ساز کمپنی ماڈرنا کا کہنا ہے کہ انکی بنائی ہوئی ویکسین کورونا وائرس کی نئی اقسام کے خلاف موثر ہے۔
ویکسین ساز کمپنی ماڈرنا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نئے تجربات کے مطابق،، کورونا ویکسین سے ایسی مدافعت پیدا ہوتی ہے جو برطانیہ اور جنوبی افریقا میں پائے جانے والے کورونا وائرس کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہے۔