لندن: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں جہاں کورونا وائرس کے باعث کروڑوں لوگ بیروز گار ہوئے ہیں وہیں پر ایک حیران کن خبر برطانیہ سے آئی ہے، جہاں پر ایک بیروز گار ہونے والا نوجوان اب روزانہ 24 لاکھ روپے کمانے لگا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں کورونا وبا کے دوران نوکری سے محروم ہونے والے باہمت نوجوان نے عزم وحوصلے کی نئی مثال قائم کردی اور آج تقریباً روزانہ 12 ہزار پاؤنڈ(24 لاکھ پاکستانی روپے) کما رہا ہے۔
بین گلیور نامی نوجوان ایک سلون ورکر تھا لیکن بدقسمتی سے وبائی صورتحال کے دوران اسے بھی اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا لیکن اس نے ہمت نہ ہاری اور مایوسی کو اپنے پاس بھٹکنے تک نہ دیا اور اب وہ جلد کروڑ پتی(پاؤنڈ کے لحاظ سے) بننے جارہا ہے۔
بین گلیور نے ملازمت سے محرومی کے بعد اپنا آن لائن کاروبار شروع کیا اور آج وہ روزانہ کی بنیاد پر 12 ہزار پاؤنڈ کما رہا ہے، بزنس کے آغاز سے اب تک وہ تقریباً 7 لاکھ 30 ہزار پاؤنڈ منافع حاصل کرچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کے دو ہفتوں کے بعد بیوی ’مرد‘ نکلی
مہلک وائرس نے دنیا بھر میں جہاں جانی نقصان پہنچایا وہیں مالی طور پر شہریوں کو شدید دھچکا دیا، کاروبار بند ہونے کے باعث لاکھوں ورکرز نوکریوں سے گئے جو بعد میں کئی خودکشیوں کی وجہ بھی بنی لیکن برطانوی شہری اُن میں سے نہیں تھا جو مایوس ہوکر ذہنی دباؤ لیے ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھ جائے۔
رہمفرڈ علاقے سے تعلق رکھنا والا 20 سالہ نوجوان گھر بیٹھے آن لائن کاروبار کررہا ہے جس میں دانتوں اور مسوڑوں کی صفائی یا علاج کے لیے استعمال ہونے والے آلات کی خرید و فروخت سمیت دیگر اشیا بھی شامل ہیں۔
بین گلیور چین سے اشیا خرید کر آن لائن فروخت کرتا ہے، جبکہ بعض ایسے کاروباری افراد بھی اس سے منسلک ہیں جو آپس بھی خرید وفروخت کا کام کرتے ہیں، نواجوان کے کئی ڈینٹسٹ سے بھی روابط ہیں۔