مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے معاشی ٹیم کو مزید متحرک کردیا: وزیراعظم

Published On 31 January,2021 02:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی ٹیم کو مزید متحرک کر دیا ہے تا کہ ملک میں مہنگائی کو کنٹرول کیا جا سکے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ معاشی میدان میں مزید خوشخبریاں آرہی ہیں، افراط زر کم کرنے کی کوششیں اب نتائج دکھا رہی ہیں۔ کنزیومر پرائس انڈیکس اور افراط زر ہماری حکومت بننے سے پہلے کی سطح سے نیچے آ گئے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر کا ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال سے متعلق کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح مسلسل نیچے گررہی ہے، اشیائے خوراک کے صارفین کے لیے مہنگائی کی شرح 5 اعشاریہ 7 فیصد تک نیچے آگئی، بنیادی افراط زر کی شرح 5 اعشاریہ 4 فیصد تک نیچے آچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوری کے مہینے میں افراط زر حوصلہ افزاء رہا، کنزیومر پرائس انڈیکس اور اشیاء خوراک کی مہنگائی مجموعی طور پر 7 اعشاریہ 6 فیصد تک رہیں۔

 

 

Advertisement