لانگ مارچ کب ہوگا؟ جے یو آئی نے مارچ کا دوسرا ہفتہ تجویز کردیا

Published On 03 February,2021 11:33 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپوزیشن جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) نے حکومت مخالف لانگ مارچ کیلئے مارچ کا دوسرا ہفتہ تجویز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے مولانا فضل الرحمان کے زیر صدارت جے یو آئی کا چھ گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت مخالف لانگ مارچ کا حتمی فیصلہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) قیادت کرے گی۔

جے یو آئی کے اجلاس میں سینیٹ الیکشن اور پیپلز پارٹی کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک پر مشاورت بھی شیڈول کی گئی۔
 

Advertisement