کشمیری عوام کی بے دریغ شہادتوں پر دنیا کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں:‌عثمان بزدار

کشمیری عوام کی بے دریغ شہادتوں پر دنیا کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں:‌عثمان بزدار

وزیر اعلی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں- پاکستان، کشمیر اور کشمیر پاکستان کے بغیر نامکمل ہے، دونوں ایک لڑی میں پروے ہوئے ہیں- کشمیریوں کے ساتھ ہمارا رشتہ محبت، بھائی چارے اوراخوت کا ہے۔ کشمیری عوام اپنے قیمتی لہو سے آزادی کی نئی تاریخ لکھ رہے ہیں- ہم کل بھی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے،آج بھی ساتھ کھڑے ہیں اور کل بھی ساتھ کھڑے رہیں گے-

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کوئی قوت پاکستانیوں اور کشمیریوں کے لازوال رشتے کو ختم نہیں کرسکتی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیرمیں بے گناہ لوگوں کی شہادت پر دنیا کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں-