لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف کی بڑی صاحبزادی مہر النسا حادثے میں زخمی ہو گئیں، آئی سی یو میں روبہ صحت ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نواز کی بڑی صاحبزادی کو لاہور میں سر پر شدید چوٹ آنے پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی سرجری ہوئی۔
انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ مہر النساء اس وقت آئی سی یو میں ہیں، تاہم الحمداللہ اب وہ خطرے سے باہر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صاحبزادی کے آئی سی یو میں ہونے کی وجہ سے مریم نواز شریف کی حیدر آباد روانگی منسوخ کر دی گئی ہے۔ اپیل ہے کہ مہر النساء کی جلد صحتیابی کیلئے دعا فرمائیں۔