لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی صاحبزادی کی صحتیابی بارے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعاؤں کرنے والوں کا شکریہ، مہر النساء کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
مریم نواز نے اپنی بیٹی کی صحت کے حوالے سے دعاؤں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ میری بیٹی کی صحتیابی کے لئے دعاؤں اور نیک خواہشات پر سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میری بیٹی ایک حادثے میں سر پر چوٹ لگنے کے باعث شدید زخمی ہو گئی تھی۔ تاہم اللہ کا شکر ہے کہ اب میری بیٹی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اللہ آپ سب پر اپنا کرم فرمائے۔
Thank you every one for your prayers and good wishes. My daughter is severely injured with a bad head injury but Alhamdolillahi Rabb-Al-Aalameen, she is out of danger. Allah bless you all
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 8, 2021
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز شریف کی بڑی صاحبزادی مہر النساء حادثے میں زخمی
خیال رہے کہ مریم نواز شریف کی بڑی صاحبزادی مہرالنساء گزشتہ روز حادثے میں زخمی ہو گئی تھیں۔ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ مہرالنساء کو لاہور میں سر پر شدید چوٹ آنے پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی سرجری ہوئی۔ تاہم الحمداللہ اب وہ خطرے سے باہر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صاحبزادی کے آئی سی یو میں ہونے کی وجہ سے مریم نواز شریف کی حیدر آباد روانگی منسوخ کر دی گئی ہے۔ اپیل ہے کہ مہر النساء کی جلد صحتیابی کیلئے دعا فرمائیں۔