اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہےکہ آصف زرداری کے یوسف گیلانی کی کامیابی کے دعوے سے خرید وفروخت کی آلودہ سیاست پر مہر ثبت ہوگئی، سیاستدان بدنام کرنے کا سہرا اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں کے سر ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے میثاق جمہوریت سے منحرف ہوکر پیسے کی سیاست کو تسلسل بخشا۔ رضا ربانی نے آج عدالت میں کہا سینیٹ میں الیکشن خفیہ ہونا چاہئے، انہوں نے بے نظیر کے میثاق جمہوریت کے مخالف موقف اپنایا۔ پیپلز پارٹی نے میثاق جمہوریت کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا،
وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے خزانے کے منہ کھول دیئے، بولیاں لگ رہی ہیں۔ پی پی کے پاس اپنے امیدوار جتوانے کیلئے نمبرز نہیں ہیں۔