اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے یکم مارچ سے کلاسز ریگولر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ شفقت محمود نے کہا کہ یکم مارچ سے تمام سکول معمول کے مطابق کھلیں گے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تمام سکول یکم مارچ سے 5 دن کلاسز کے معمول پر واپس چلے جائیں گے، فیصلہ ہر تعلیمی ادارے پر لاگو ہوگا، اللہ کی رحمت سے حالات معمول پر آ رہےہیں۔ کلاسز کو چھوٹے گروہوں میں تقسیم کر کے پڑھانے کی پابندی کا اطلاق 28 فروری سے ختم ہو رہا ہے۔
Important announcement. All schools will go back to regular 5 day classes from Monday March 1. Restrictions imposed in some major cities on schools to conduct staggered classes was only till Feb 28.
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) February 25, 2021
This announcement applies to every educational institutions in the designated cities where restrictions had been imposed. Allah SWTs infinite mercy that we are returning to normal https://t.co/L0Jb4nFQPC
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) February 25, 2021
یاد رہے گزشتہ روز این سی او سی نے کورونا وائرس کی صورتحال پر غور کے بعد تجارتی مراکز اور پارکوں میں اوقات کار کی پابندی ختم کی جبکہ 15 مارچ سے مزارات، سینما ہالز اور شادی ہالز میں ان ڈور شادیوں کی اجازت دینے کا فیصلہ بھی کیا۔
اس کے علاوہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اجلاس میں پی ایس ایل میچز میں شائقین کی تعداد 20 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پلے آف میچز میں ایس او پیز کے تحت تمام شائقین کو آنے کی اجازت ہوگی۔ جبکہ دفاتر میں 50 فیصد سٹاف کے گھر سے کام کی شرط بھی ختم کر دی گئی، اب تمام ملازمین کو دفتر میں حاضری یقینی بنانا ہو گی تاہم ماسک پہننے اور سماجی فاصلوں کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رہے گا۔
ہوٹلز پر انڈور کھانوں کی بھی 15مارچ سے اجازت ہوگی تاہم اس حوالے سے 10 مارچ کو دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ این سی اوسی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تمام معاملات کا مکمل جائزہ لینے کے بعد نئے فیصلے کیے گئے ہیں تاہم بیماری کے پھیلاؤ یا کسی ایمرجنسی کی صورت میں ان فیصلوں پر نظر ثانی بھی کی جاسکتی ہے۔