کورونا وبا: گلوبل ہیروز کی فہرست میں پاکستانی ڈاکٹر سیمی جمالی بھی شامل

Published On 13 March,2021 02:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کے لیے بڑا اعزاز، کورونا وباء کے دوران خدمات انجام دینے والے گلوبل ہیروز کی فہرست میں پاکستانی خاتون ڈاکٹر سیمی جمال کو بھی شامل کرلیا گیا۔ امریکی جریدے نے 9 گلوبل ہیروز کی فہرست جاری کر دی۔

آن لائن امریکی جریدے این پی آر نے کورونا وبا کے دوران کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کا دنیا بھر میں سروے کروایا تھا جس کے بعد دنیا بھر سے کورونا وبا کے دوران کام کرنے والے بہادر طبی عملے کو گلوبل ہیروز قرار دیا ہے۔ این پی آر کی جاری کردہ فہرست میں پاکستانی ڈاکٹر سیمیں جمالی بھی شامل ہیں۔ ڈاکٹر سیمی جمالی کی خدمات کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جان لیوا مرض کا شکار ہونے کے باوجود ڈاکٹر سیمی فرائض پر ڈٹی رہیں۔ فہرست میں پاکستان، میکسکو، سرینگر، جنوبی افریقہ سمیت دیگر ممالک کے 9 ہیلتھ ورکرز شامل ہیں۔ رپورٹ میں اعتراف کیا گیا کہ پاکستانی ڈاکٹرز اور طبی عملے نے دہشت گردی کا سامنا کیا جو بہادری کا کام ہے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح ہسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی خود کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور کورونا وباء کے دوران ڈاکٹر سیمی جمالی کی کیمو تھراپی چل رہی تھی۔
 

Advertisement