کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب اور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پر ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔
سب سے زیادہ بارش کشمیر گڑھی دوپٹہ 6، مظفر آباد 5، گلگت بلتستان، بگروٹ 3، بونجی 2، استور ایک، خیبر پختونخوا، پٹن، کالام اور مالم جبہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
سب سے کم درجہ حرارت لہہ، کالام منفی 3، استور اور مالم جبہ میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔