لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اتوار سے منگل کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونگی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہفتہ کی رات سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا جو اتوار کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں پر پھیل جائے گا۔
مغربی ہوائیں منگل تک ملک کے بالائی علاقوں پر مو جود رہیں گی۔ ہفتہ کی شام یا رات سے پیر تک کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، قلعہ سیف اللہ میں بارش کا امکان ہے جبکہ سبی، بارکھان، قلات، خضدار، شہید بینظیر آباد اور جیکب آباد میں بھی بارشیں ہوں گی۔
سکھر اور لاڑکانہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اتوار سے منگل کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، دیر، سوات، چترال، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ میں بارشوں کی امید ہے۔
ایبٹ آباد، ہری پور، کوہاٹ، پشاور، کرم، وزیرستان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، اسلام آباد، راولپنڈی میں بھی بارش کی توقع کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ اٹک، چکوال، جہلم، ڈیرہ غازی خان، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر، بھکر، لیہ، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، حافظ آباد میں بھی بارشیں ہوں گی۔
فیصل آباد، سیالکوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، نارووال، قصور اور اوکاڑہ میں بھی بارش متوقع ہیں جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
بدھ کے روز کشمیر، گلگت بلتستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور میں بارش ہوگی۔ اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، حافظ آباد اور نارووال میں بھی بارش کی توقع ہے۔
لاہور اور قصور میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان رہے گا۔ پیر اور منگل کے دوران خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلا دھار بارش جبکہ چند مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
23 مارچ صبح کے اوقات میں اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، لاہور، ایبٹ آباد، گلگت بلتستان اور مظفر آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔