خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے موسم سرد ہو گیا

Published On 14 March,2021 01:29 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے موسم سرد ہو گیا، دیر بالا، کمراٹ میں برفباری نے موسم حسین بنا دیا، موسم کا حال بتانے والوں نے بارش اور برفباری کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کی پیشگوئی کردی۔

ملک کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کے رنگ، مری اور گلیات میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بادل برسنے سے موسم میں خنکی آگئی۔دیر بالا میں آسمان سے گرتی برف نے موسم حسین بنادیا، سیاحوں نے موسم کا لطف اٹھانے کیلئے علاقے کا رخ کرلیا۔ کمراٹ، لواری میں بھی برفباری سے موسم سرد ہوگیا، نوشہرہ میں بھی ابر رحمت برسا۔

محکمہ موسمیا ت نے خیبرپختونخوا اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش اورچند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
 

Advertisement