بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کیساتھ بارش کی پیشگوئی

Published On 04 March,2021 06:18 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے آج بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے، تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبر پختونخوا کے علاقوں چترال اور کوہستان میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔

کشمیر میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی ہے۔

جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہا۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سےکم درجہ حرارت کے مطابق لہہ منفی 07، استور، گوپسں منفی 02 اور کالام میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 

Advertisement