اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر میں ہلکی بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

Published On 27 February,2021 10:21 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا میں آج چترال، مردان، کوہستان اور ایبٹ آباد میں بادل برسنے اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہے گا، بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔