اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ ویڈیو لیک سکینڈل پر حکومتی کمیٹی نے کم ووٹوں کے باوجود منتخب ہونیوالے سینیٹرز کو طلب کر لیا۔ ویڈیو میں نظر آنیوالے ممبران اسمبلی کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔
نوٹسز سینیٹر روبینہ خالد، پہرہ مند تنگی، دلاور خان اور مشتاق احمد خان کو بھیجے گئے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ارکان وضاحت دیں کے پارٹی ووٹ نہ ہونے کے باوجود وہ سینیٹر کیسے منتخب ہوئے ؟ سات دن میں تحریری طور پر یا کمیٹی پیش ہو کر مؤقف دیں، سینیٹر وضاحت کریں کہ وہ ووٹوں کی خریدو فروخت میں ملوث تو نہیں۔