سینیٹ الیکشن، پی ڈی ایم کی جیت ہوچکی، اب سب کی نظریں 3 مارچ پر ہیں: اپوزیشن

Published On 25 February,2021 03:08 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اپوزیشن نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہیں، ارکان پارلیمنٹ ٹیکنو کریٹ کو ووٹ نہیں دیں گے، ہر جمہوریت پسند تحریک انصاف کو ووٹ نہیں دے گا، پی ڈی ایم کی جیت ہوچکی، اب سب کی نظریں 3 مارچ پر ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے بلاول بھٹو کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو جمہوریت پسند لوگ چاہتے ہیں، حکومت کی سپورٹ ختم ہوتی نظر آ رہی ہے، غیر جمہوری قوتوں کو سیاست میں شامل نہیں ہونا چاہیئے، 3 سال کے دوران عوام کی زندگی تنگ کر دی گئی، عوام پر روز مہنگائی کی صورت میں قیامت ٹوٹتی ہے، تحریک انصاف عوام کی مجرم جماعت ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جماعتیں مل کر الیکشن کیلئے محنت کر رہی ہیں، ضمنی انتخابات نے ثابت کر دیا عوام پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں، یوسف رضا کی جیت سے ثابت ہوگا پارلیمنٹ بھی پی ڈی ایم کے ساتھ ہے، ن لیگ کے شکر گزار ہیں انہوں نے یوسف رضا گیلانی پر اعتماد کا اظہار کیا، پی ڈی ایم کی جیت ہوچکی، اب سب کی نظریں 3 مارچ پر ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ ضمنی انتخاب میں حکومت کو بری طرح شکست ہوئی، حکومت کو سینیٹ الیکشن میں چیلنج کریں گے، پاکستان میں جمہوریت کو بحال کرنا بہت ضروری ہے، پی ڈی ایم جماعتیں مل کر کٹھ پتلی کو گھر بھیجیں گی۔
 

Advertisement