سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آج آخری تاریخ

Published On 25 February,2021 10:38 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ الیکشن کے لئے آج امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، ایوان بالا کی 48 نشستوں پر الیکشن 3 مارچ کو ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد کی 2 نشستوں پر 9 امیدوار مد مقابل ہیں، متبادل امیدوار آج ریٹرننگ آفیسر کو درخواست دے کر کاغذات واپس لے سکیں گے، کاغذات کی واپسی کا عمل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن بیلٹ پیپرز کی چھپائی پر کام شروع کرے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں صوبائی اسمبلیاں اور پارلیمنٹ ہاوس کو پولنگ سٹیشن کا درجہ حاصل ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے ریٹرینگ افسران بھی مقرر کر دئیے۔ اسلام آباد کیلئے سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ ظفر اقبال حسین ریٹرننگ افسر مقرر جبکہ پنجاب کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان، سندھ کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان، خیبرپختونخوا کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ اور بلوچستان کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر محمد رازق ریٹرننگ افسر ہوں گے۔
 

Advertisement