اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی معاہدہ طے پاگیا۔ قطر پاکستان کو دس سال کیلئے 3 ملین ٹن ایل این جی فراہم کرے گا۔
تقریب میں وزیراعظم عمران خان اور وزیر توانائی عمر ایوب نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر توانائی قطر دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ تاریخی ہے۔
بعدازں معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قطر کے ساتھ ایل این جی کا 10 سالہ معاہدہ کیا ہے، معاہدے میں کافی ترامیم کی ہیں، قیمت کے حوالے سے 4 سال بعد معاہدے کی تجدید ہوسکتی ہے، مہنگی ایل این جی کے معاہدوں کو 31 فیصد سستے معاہدوں سے بدل رہے ہیں، معاہدے کے تحت قطر گیس کمپنی پاکستان کو ایل این جی فراہم کرے گی، معاہدے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔