جنیوا: (دنیا نیوز) اقوام متحددہ نے کہا ہے کہ سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدلیوں سے نمٹنے کے اہداف غیر تسلی بخش ہیں۔
اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نومبر میں ہونے والی کوپ 26 کانفرنس سے قبل دنیا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بڑی مقدار خارج کرنے والے ممالک پر زور دے رہی ہے کہ وہ زیادہ جرأت مندانہ کلائمیٹ ایکشن پلان مرتب کریں۔
رپورٹ میں اس بات کی جانب نشاندہی کی گئی ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں اوسط اضافے کو صنعتی انقلاب سے قبل کی سطح سے ایک اعشاریہ پانچ فیصد زیادہ تک محدود کرنے کے لیے 2030ء تک گرین ہاؤس گیسوں کے عالمی اخراج میں 45 فیصد کمی کرنا ضروری ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑی مقدار میں گرین ہاؤس گیسیں خارج کرنے والوں میں سے صرف برطانیہ اور یورپی یونین نے اپنے اہداف میں بھاری اضافے والے منصوبے جمع کرائے ہیں۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے اس رپورٹ کو کرہ ارض کے لیے انتہائی سنگین انتباہ قرار دیا ہے۔