اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
جمعه کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم خیبر پختونخوا، کشمیر،گلگت بلتستان اور بالائی پنجاب میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک ساتھ بارش، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوا،کشمیر اورگلگت بلتستان میں بارش ہوئی۔
مالم جبہ 12، بالا کوٹ 11، کالام 09، پٹن، سیدو شریف 08، دیر 08، میر کھانی، پشاور 06، تخت بھائی 05، کاکول، پارا چنار 02، دروش، چیراٹ، چترال 01، مظفر آباد 05، گڑھی دوپٹہ 01، استور 01، اٹک 02 میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 05، کالام میں منفی 03 اور پارا چنار میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔