ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

Published On 24 February,2021 06:33 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع بھی ظاہر کی گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی۔

پٹن 15، دیر 05، کالام 05، میرکھانی 03، مالم جبہ 02، دروش 01، مظفر آباد 03 اور چلاس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 06، پارا چنار اور کالام میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔