لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں پھر دھند کا راج ہے، فروری میں بھی شدت کم نہ ہوسکی، حد نگاہ کم رہنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، موٹرویز کو کئی مقامات پر بند کرنا پڑا۔
لاہور، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی، بہاولپور میں دھند چھائی رہی، جھنگ، منچن آباد، ننکانہ صاحب، چشتیاں، بہاولنگر سمیت کئی شہروں میں حد نگاہ کم رہی۔ موٹروے ایم تھری کو لاہور سے عبد الحکیم، ایم فور کو پنڈی بھٹیاں سے گوجرہ تک بند کرنا پڑا، ہائی ویز پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔