بالائی خیبر پختونخوا سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان

Published On 22 February,2021 10:02 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ مزید برآں محکمہ موسمیات نے پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر کے بعض علاقوں میں بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش کالام 30، مالم جبہ 12، پٹن 07، دیر 06 ، چترال اور دروش میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سےکم درجہ حرارت کے مطابق پارا چنار، لہہ، گوپس منفی 02، سکردو اور کالام منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔