ملک کے چند علاقوں میں آج گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

Published On 05 March,2021 05:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ تاہم کچھ علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں بعض مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہا۔ آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ منفی 06، کالام، گوپس منفی 01 اور استور میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 

Advertisement