لاہورکےمختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

Published On 07 March,2021 09:25 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 28 سینٹی گریڈتک رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصدریکارڈ کیا گیا، مغربی ہواؤں سےدرجہ حرارت میں معمولی کمی، ہوئی۔ وادی کوئٹہ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آج صبح ریکارڈ کیے جانے والے درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ میں موجودہ درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

زیارت 5 ، قلات7 ، سبی 14 ، نوکنڈی 16 جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ 

Advertisement