لاہور سمیت مختلف شہروں میں بادل برس پڑے، موسم خوشگوار ہوگیا

Published On 23 March,2021 09:03 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت مختلف شہروں میں بادل برس پڑے، بادلوں اور ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے آج ملک کے اکثر علاقوں میں مزید بادل برسنے کی پیشگوئی کر دی۔

لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں ابر رحمت برسا، قصور، بہاولپور، احمد پور شرقیہ، کلور کوٹ میں موسلا دھار بارش ہوئی، چنیوٹ، کندیاں میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ مری اور گلیات میں بادل برسنے سے خنکی بڑھ گئی۔

موسم کا حال بتانے والوں نے آج لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں اور اسلام آباد میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور بالائی مقامات پر ژالہ باری موسلا دھار بارش کی پیشگوئی ہے۔

بلوچستان کے کچھ علاقوں جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفبای کا امکان ہے۔
 

Advertisement