لاہور: (دنیا نیوز) سکیورٹی خدشات کے سبب امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزم احمد عمر شیخ کو لاہور منتقل کر دیا گیا، ملزم کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سپرد کیا گیا ہے۔
امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل میں ملزم احمد عمر شیخ کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سندھ پولیس نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے حوالے کر دیا،عمر شیخ کو چوہنگ سی ٹی ڈی کے سیل میں منتقل کیا گیا ہے۔ ملزم پر امریکی جریدے کے صحافی ڈینیئل پرل کو اغوا کے بعد قتل کرنے کا الزام تھا۔ جنوری 2021 میں اعلی عدالت نے عمر شیخ اور اسکے تین ساتھیوں کو بری کرنے کے احکامات دیئے تھے۔
حکومت کی جانب سے ایک بار پھر اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسی بنا پر پاکستانی نژاد برطانوی شہری احمد عمر شیخ کو تاحال قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں رکھا گیا ہے۔