اسلام آباد: (دنیا نیوز) چینی صدر شی جن پنگ نے کورونا وائرس میں مبتلا پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے یہ پیغام وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے ایک خصوصی خط میں دیا ہے۔
پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا کہ صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم عمران خان کو جلد صحتیابی کا پیغام دیا ہے۔
President Xi Jinping sent a letter to Hon. PM @ImranKhanPTI and wished him a speedy recovery. President Xi stressed that China would always stand firmly with Pakistan and join hands to defeat the COVID-19 pandemic.
— Nong Rong (@AmbNong) March 25, 2021
چینی سفیر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ صدر شی جن پنگ نے ایک بار پھر اپنا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ چین کورونا وبا کے دوران پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ کورونا کو شکست دینے میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گی۔