پاک فوج برادر ملک سعودی عرب سے تعلقات کو اہمیت دیتی ہے، آرمی چیف

پاک فوج برادر ملک سعودی عرب سے تعلقات کو اہمیت دیتی ہے، آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات پاکستان کے دورہ پر آئے سعودی بری فوج کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل فہد بن عبداللہ کیساتھ ملاقات کے موقع پر کہی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں خطے کی سیکوریٹی کی صورتحال، دونوں ممالک کے درمیان دفاع، سیکیورٹی اور ملٹری ٹریننگ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ نے پاکستان آرمی کی خطے میں امن اور افغان امن عمل کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔